اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی ایڈمنسٹریٹر ہیلن کلارک نے آج یہاں وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کر کے بین الاقوامی برادری کی طرف سے گزشتہ سال معلنہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈي جي) کے معاملے پر ہندوستان کی خدمات پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری ذرائع
کے مطابق نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم محترمہ کلارک کے ساتھ ایس ڈي جي کی نفاذ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے بتایا کہ ہندوستان نے 17 میں سات مقاصد پر ٹھوس پالیسیاں اور پروگرام تیار کرکے عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔
صنفی مساوات اور صفائی ستھرائی پروگراموں کو اہمیت دی گئی ہے۔